- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کشمور(ویب ڈیسک) ننگے پاؤں عدالتوں کے چکر لگانے والی اُم رباب کی برسوں کی جدوجہدآخر کار رنگ لے آئی،دادو کی تحصیل میہڑ سے تعلق رکھنے والی ام رباب کے والد سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقارچانڈیو کو گرفتارکرلیا گیا۔
ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کے مطابق ذوالفقارچانڈیو بلوچستان میں روپوش تھا۔بلوچستان سے کشمور آمد پر ملزم کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔
دبئی کے حکمران کی بیوی کے باڈی گارڈ سے ناجائز تعلقات، خاموش رہنے کے لئے دئیے تھے 12کروڑ روپے
خیال رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں 17 جنوری 2018 کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کر کے امِ رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا۔ تہرے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزمان غلام مرتضی چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو بلوچستان فرار ہوئے تھے۔17 جنوری 2018 کو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں تین افراد کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیدو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت سات افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
مقتولین کے لواحقین کا الزام تھا کہ ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے کہنے پر برہان چانڈیو نے پولیس پروٹوکول کی موجودگی میں مختار چانڈیو، کابل چانڈیو اور کرم اللہ چانڈیو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.