- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months ago by
admin.
-
AuthorPosts
-
November 22, 2020 at 6:49 pm #10875
admin
Keymasterسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی والدہ طویل علالت کے بعد آج لندن میں انتقال کر گیئں۔ ان کی عمر نوے سال تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کےاہلِ خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا ہے۔صدر مملکت نےمرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
My condolences to the Sharif family, on the death of Begum Shamim Akhtar, mother of Mian Nawaz Sharif & Mian Shahbaz Sharif. May her soul rest in peace.
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 22, 2020
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر شریف فیملی سے تعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کی رحلت پر میری دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2020
:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اتوار کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے تعزیت اظہارکیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.