- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
گذشتہ کئی دنوں سے مصر کی ٹگ بوٹس اور بلڈوزر کی مدد سے اس دیوہیکل بحری جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
مصر کی نہر سویز میں ایک ہفتے سے زائد پھنسے رہنے والے مال بردار بحری جہاز کو جزوی طور پر ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اہم آبی گزرگاہ جلد بحال ہو جائے گی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جہاز رانی کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے انچ کیپ شپنگ سروس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ بحری جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے سمندر کی سطح پر کامیابی سے تیررہا تھا۔
گذشتہ کئی دنوں سے مصر کی ٹگ بوٹس اور بلڈوزر کی مدد سے اس دیوہیکل جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
منگل کے روز مصر کے صحرائے سینا اور مشرق وسطیٰ کے اکثر علاقوں کو جب ریت کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا تو 400 میٹر طویل یہ مال بردار بحری جہاز تیز جھکڑ کے باعث اپنا توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا۔
59 میٹر چوڑا ایور گرین جہاز جی ایم ٹی کے مطابق صبح 5 بج کر 40 منٹ پر نہر سویز کے جنوبی کنارے پر جا کر پھنس گیا۔ یہ جہاز منگل کے روز سے نہر سویز میں ترچھا کھڑا رہا۔ جہاز نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کے درمیان ہر قسم کی بحری ٹریفک کو بلاک کر رکھا تھا۔
بحری جہاز کے آپریٹر کے مطابق، چین سے نیدرلینڈ کے شہر راٹر ڈیم کی بندرگاہ کی جانب بڑھنے والا ایور گرین جہاز ہوا کے تیز جھکڑ کے بعد سمت برقرار نہ رکھنے سے کنارے سے جا لگا تھا۔
تاہم سویز کنال اتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع نے سنیچر کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ حادثہ تیز ہوا کے بجائے تکنیکی اور انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔
بحری جہاز کے 25 افراد پر مشتمل عملے سمیت تجارتی سامان کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی جہاز سے تیل خارج ہوا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.