- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون میں لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈ حکومت نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اومیکرون کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا جو 19 دسمبر سے 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔نیدرلینڈ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری کاروبار، ہوٹلز، بارز اور عوامی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی بھی گھر میں ایک وقت میں صرف 2 مہمانوں کو داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ کرسمس کے موقع پر 24 سے 26 دسمبر کے درمیان ایک وقت میں 4 مہمان گھر بلانے کی اجازت ہو گی۔اعلان کے مطابق اسکول کم سے کم 9 جنوری تک بند رہیں گے۔ نیدرلینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا یہ فیصلہ یورپ میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا گیا۔نیدرلینڈ میں 85 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے جبکہ 9 فیصد بوسٹر کی ویکسین بھی لگوا چکے ہیں۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.