Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8501
    admin
    Keymaster

    نیوزی لینڈ نے منگل کو کہا کہ اس نے ہانگ کانگ کے نئے قومی سلامتی کے قانون کے جواب میں ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ بھی ہانگ کانگ کو فوجی اور دوہری استعمال ہونے والی اشیا اور ٹیکنالوجی کی برآمدات میں ویسا ہی معاملہ کرے گا جیسا کہ وہ چین کے ساتھ کرتا ہے۔ 

    چینی میڈیا سی جی ٹی این کے مطابق  قومی سلامتی کے قانون سے ہانگ کانگ کی خودمختاری کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر اس ماہ کے شروع میں کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے بھی ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں کو معطل کردیا تھا۔ یہ پانچوں ممالک انٹلیجنس شیئرنگ گروپ کے ممبر ہیں، جس میں امریکہ بھی شامل ہے. 

    چین نے ان اقدامات کی مذمت کی ہے۔

    منگل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اسی طرح کے فیصلوں کے جواب میں ہانگ کانگ اور کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ حوالگی معاہدوں کی معطلی کا اعلان کر دیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.