- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
ویلنگٹن (ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
جاری شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا
جاری شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز میں شائقین کو بھی آنےکی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈکرکٹ بورڈنےٹکٹوں کی فروخت بھی آن لائن شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔
منصور رانا ٹیم منیجر، مصباح الحق ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ وقاریونس کو مینجمنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن اور فیلڈنگ کوچ بدالمجید بھی مینجمنٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔
اسی طرح اسٹرنٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسرملک اور اسسٹنٹ ٹوہیڈ کوچ شاہداسلم بھی مینجمنٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔ میڈیامنیجر رضا راشد اور ملنگ علی مساجر بھی مینجمنٹ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق کھلاڑی یونس خان اور مشتاق احمد کو مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یونس خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے مینجمنٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یونس خان دورہ انگلینڈ کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے مہمان ٹیم کا ااسلام آباد یئرپورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستان کرکٹ کونسل ذرائع کے مطابق زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use