• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8486
    Shaista Khan
    Participant

    کرائسٹ چرچ (این این آئی)سینتیس سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بننے والی جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں، وہ 2017ء  میں وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔

    جیسنڈا 37 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کی کم عمر خاتون وزیر اعظم بنی تھیں، جیسنڈا نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں ایک بڑے  حملے، مہلک آتش فشاں پھٹنے اور عالمی وبا سے نمٹیں۔

    آرڈن کی لیبر پارٹی نے ملک میں صحت، دولت اور خوشحالی کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کی۔اس وقت جیسنڈا آرڈن نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کی پارٹی بھی مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ 

     

    جیسنڈا آرڈن نے ملکی ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو میں انٹری دے کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    اپنی ویڈیوز میں جیسنڈا آرڈن کی نقل کرنے والی نیوزی لینڈ کی معروف کامیڈین میلینی بریسویل نے نئی ویڈیو جاری کی جس میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اچانک انٹری دی۔

    ویڈیو میں میلینی کہتی ہیں کہ انہیں اپنے مداحوں کیساتھ سیلفی لینا بہت پسند ہے اور اکثر اپنے مداؤحں کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں میلینی کے یہ کہنے کے بعد وزیاراعظم جیسنڈا آرڈن اچانک سے ویڈیو میں ان کی مداح کے طور پر سامنے آتی ہیں اور سب کو حیران کر دیتی ہیں- 

    یاد رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سے کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کو دہشتگردی کا واقعہ اور سفید فام انتہا پسند کو دہشتگرد قرار دیا تھا۔ انہوں نے سانحہ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کے وقت سر پر دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا جو ان کی دنیا بھر میں مقبولیت میں اضافے کی وجہ بنا۔ اس کے علاوہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ حکومت کے کئی فیصلوں نے دنیا بھر کو جیسنڈا آرڈن کا گرویدہ بنا دیا تھا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.