• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10535
    Shaista Khan
    Participant

    لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے والے ایک شخص کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ کا مذاق بنایا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ بضد ہیں کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ کی ضد کو دیکھتے ہوئے جمائمہ نے ان کا مذاق بنایا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔

    امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے متعلق ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ میمز گردش کر رہی ہیں۔ کوئی نتائج میں تاخیر پر اپنا حال میمز کے ذریعے بیان کر رہا ہے تو کوئی بازی جو بائیڈن کے حق میں دیکھ کر صدر ٹرمپ پر میمز بنا رہا ہے۔

    پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی ان ہی میمرز میں شامل ہو گئی ہیں۔ جمائما  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کی نقل اتارنے والا شخص وائٹ ہاؤس سے جانے کا سن کر زمین پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ میں نہیں جاؤں گا۔ جمائما  نے  کہا کہ آج کی رات وائٹ ہاؤس میں کچھ ایسا ماحول ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.