Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9785
    Shaista Khan
    Participant

     

    ممتازعالمی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بندش کوملک میں انسانی حقوق اورآزادی اظہارکے لئے ایک شرمناک دھچکاقراردیاہے۔

     

    اخبارکے ایک مضمون میں کہناہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کوہدف بنانا اختلاف رائے کودباکربھارت کوایک فسطائی ریاست میں تبدیل کرنے کی مسلسل کوششوں کاحصہ ہے۔

    اخبارنے رائے ظاہر کی ہے کہ مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی حکومت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پرحملہ کرکے دراصل عوام کی توجہ کوروناوائرس کے بحران سے نمٹنے میں ناکامی سے ہٹانے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں بے روزگاری اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے دفتر کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیر خارجہ  نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت میں ایک ایسے وقت اپنا دفتر بند کرنے پر مجبور کیا گیا جب اس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنا شروع کیا اور دہلی میں مسلم مخالف فسادات میں پولیس کے ملوث ہونے کا بھی پردہ چاک کیا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.