- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
نیویارک : واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر شدید تنقید کےبعد سربراہ ول کیتھ کارٹ نے وضاحت پیش کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر اپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی سے صارفین متاثر نہیں ہوں گے ، نہ ہی ان کا ڈیٹا کسی کو فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث واٹس ایپ اور فیس بک نجی پیغامات یا کالز کو نہیں دیکھ سکتے ، جبکہ وہ ٹیکنالوجی کی فراہمی اور عالمی سطح پر اس کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں ۔
طیب اردوان کی میڈیا ٹیم کا واٹس ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان
ول کیتھ کا مزید کہناتھا کہ کہ انہوں نے اپنی پالیسی کو شفافیت کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس میں پیپ ٹو بزنس آپشنل فیچرز کی بہتر وضاحت کی گئی ہے ،
ان کا کہناتھاکہ ہم نے اس پالیسی کا اکتوبر میں تحریر کردیا تھا۔ جس میں واٹس ایپ میں موجود کامرس کو بھی شامل کیا تھا، واٹس ایپ کے سربراہ نے ٹویٹر پیغام میں تحریر کیا کہ ہر ایک کو شاید علم نہیں کہ متعدد ممالک میں کاروباری اداروں کے واٹس ایپ پیغامات کتنے عام ہیں ، درحقیقت روزانہ سترہ کروڑ سے زیادہ افراد کسی ایک بزنس اکاؤنٹ سے میسج کرتے ہیں اور متعدد ایسا کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے صارفین کو آٹھ فروری تک نئی اپ ڈیٹس بھیجنا شروع کی ہیں ،جو آٹھ فروری تک اس قبول نہیں کرے گا اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.