Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9816
    Shaista Khan
    Participant

     پاکستان سمیت دنیا بھر میں ” ورلڈ ٹیچرز ڈے “ 5اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہونگی۔

    ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔

    ” یونیسکو “ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ءسے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے ۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.