• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 weeks, 1 day ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10312
    Shaista Khan
    Participant

    لاہور  (ویب ڈیسک ) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کووزیراعظم عمران خان نے ” نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کیا  ہے ۔ نالج سٹی  ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم پسماندہ آبادی کے لئے بڑے علمی گہوارے یا مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔  

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں علی ظفر نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ  شئیر کرتے ہوئے  لکھا کہ پاکستان کے سب سے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی یعنی ” نمل نالج سٹی ” کا بطور سفیر نامزد کرنے پر وہ وزیر اعظم عمران خان اور اس پراجیکٹ کو ڈیزائن کرنے والے ٹونی آشائی کے بے حد شکرگزار ہیں ۔ علی ظفر نے کہا کہ علم، ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.