Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11820
    Shaista Khan
    Participant

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے روز اپنے ٹؤیٹ پیغام میں کشمیری عوام سے ادھورے وعدے کی یاد دلادی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی ضمانت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق اقوام  متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل  نے دیا۔

    کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت منائیں گے

    یہ دن اقوام متحدہ کو اپنا ادھورا وعدہ یاد دلانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 73 سال سے کشمیری وحشیانہ بھارتی قبضے کا سامنا کررہے ہیں۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چار ٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں۔

    افغانستان میں بھارتی سیاح کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی

    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت منائیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.