Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14550
    Zaid
    Moderator

    وزیراعظم عمران خان کل سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے 92 نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا  ہے  کہ  وزیر اعظم عمران خان کل  سعودی عرب روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ ، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ریاض جائے گا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور توانائی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع اور بہبود پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدوں اور تعاون کی یاداشتوں پر دستخط  کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم اور ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرلز سے بھی ملاقات کریں گے۔

    This article originally appeared on 92News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.