Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11790
    Zaid
    Moderator

    مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان معاشرے کے نادار طبقے کی حالت بہتر بنانے کیلئے سخت کوشش کر رہے ہیں جبکہ حزب اختلاف کے لیڈر اپنی موروثی سیاست کو بچانے میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے اتوار کے روز ایک براہ راست نشریاتی پروگرام میں کہا کہ پاکستان کے عوام نے حزب اختلاف کی غلط فہمی پر مبنی سیاست جس کا مقصد ان کی قیادت کی بدعنوانیوں کا بچاؤ کرنا ہے، کو رد کر دیا ہے۔

    وزیراعظم کا ترنول میں پناہ گاہ کا افتتاح، سالِ نو کی پہلی شام غریب، ضرورت مند افراد کے ساتھ گزاری

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے لئے کیمپ آفس بنانے کے بجائے شاہی وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کی اور انہوں نے کبھی بھی سڑکوں پر رہنے والے افراد کے لئے فکر نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اپنے لئے آسائشیں حاصل نہیں کیں اور اس کے بجائے دور دراز کے شہروں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو ریاستی مہمان بنایا۔




    مراد سعید نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں شیلٹر ہوم قائم کئے گئے ہیں جہاں پر بے سروسامان مزدوروں اور مسافروں کو مفت کھانا، رہائش اور طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پورے پاکستان کے عوام کو طبی تحفظ فراہم کیا جا ر ہا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.