Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11690
    Syed Muhammad
    Moderator

    وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مذاکراتی سیاسی تصفیے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے کیونکہ جنگ زدہ ملک کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

    بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیرNisar Ahmed Faizi Ghoryani سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فریقین پر جنگ بندی کیلئے تشدد میں کمی کے اقدامات پر زور دیا۔




    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہے جس کیلئے علاقائی رابطہ کو بڑھانا ہو گا اور اقتصادی تعاون کیلئے نئے مواقع فراہم کرنا ہونگے۔

    ٹرمپ کے حامی ٹرانزیشن میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں: بائیڈن

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وسیع اقتصادی تعاون کے مواقع موجود ہیں جن کیلئے تجارتی اور معاشی تعاون ناگزیر ہے۔




    وزیراعظم نے کہا کہ مزار شریف، کابل، پشاور ریلوے لائن منصوبہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کیلئے فنڈز کے حصول کی خاطر پاکستان ازبکستان کی حمایت کرے گا۔

    بھارت: لو جہاد مخالف قانون، ایک ماہ میں 16 ایف آئی آر، 54 افراد گرفتار

    افغان وزیر نے انہیں افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دوطرفہ راہداری تجارت سے متعلق امور پر پیش رفت پر بات چیت کی۔




    انہوں نے افغان امن عمل میں معاونت پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی افغانستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.