Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12735
    Shahid Masood
    Participant

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے دورے کے منتظر ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

    عمران خان نے آج ایک ٹویٹ میں سری لنکا کے وزیراعظم مہنیدا راجاپاکسے کی جانب سے سری لنکا کے دورے کی دعوت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ منگل کو سری لنکا کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔

    دورے میں سری لنکا کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ معاملات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.