Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 weeks ago by Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9278
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک  – وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے اور شہر کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔

    کراچی میں نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، نکاسی آب کے مسائل کے حل اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلانات بھی کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کے انتظام ، نالوں کی صفائی اور ٹرانسپورٹ جیسے مختلف درپیش مسائل کے حل پرکوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

    انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں کراچی کو بہتر بنانے کے منصوبے کے حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی خامیوں کو بے نقاب کرنے کے علاوہ حالیہ بارشوں سے شہر کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور وفاقی حکومت اس حقیقت سے مکمل طورپر آگاہ ہے ۔

    وزیراعظم نے شہر کو بہتربنانے کے منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مختلف منصوبوں پربروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایک بااختیار اور موثر نظام وضع کیاجارہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ پانی کی فراہمی کی اسکیم، نکاسی آب اور ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات کسی مستند منتظم یا بلدیاتی حکومت کے سپرد کردئیے جائیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.