- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں بلوچستان کے کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے صوبے میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم نے توانائی ڈویژن اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نظام الاوقات میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے آغاز کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔
منصوبے سے کسانوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور بجلی کے شعبے میں لاسز کا مسئلہ بھی حل کیا جاسکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے لوگ بجلی کے ضیاع کے مسئلے کو برداشت کررہے ہیں انہوں نے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
عمران خان نے کہا کہ سبسڈی کا موثر اور موزوں استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں دوسروں کے علاوہ بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال بھی شریک تھے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.