Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13342
    Zaid
    Moderator

    وزیراعظم عمران خان نے تینوں مسلح افواج اور منتظمین کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کامیاب پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

    جمعرات کے روز ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے تمام دستوں اوردوست ممالک نے اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    اُنہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر او ر گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کی ثقافت کو ایک گلدستے کی صورت میں پیش کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ دنیا نے ہماری بہادر بری، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے شاندار کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہر ہ دیکھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم کے طور پر متحد رہ کر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مقصد کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.