Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8401
    Syed Muhammad
    Moderator

    وزیراعظم عمران خان نے ملک کے دور دراز اورپسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سہولت کی بہتری اور فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔
    انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملک میں انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافے اور اسے بہتر بنانے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
    وزیراعظم نے کہاکہ انٹرنیٹ کی فراہمی موجودہ وقت میں ایک ضرورت بن گئی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اچھے انداز میں بروئے کار لانے اور تعلیم کے حصول تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیٹ کی آسان اور وسیع پیمانے پر دستیابی ناگزیر ہے۔
    انہوں نے یونیورسل سروس فنڈ کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرے۔
    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یو ایس ایف بہتر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آپٹک فائبر بچھانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے انھیں بتایاگیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں گزشتہ دو سال کے دوران اٹھارہ سو کلومیٹر طویل آپٹک فائبر بچھائی گئی جبکہ رواں سال 547 یونین کونسلوں میں چار ہزار چھ سو کلومیٹر طویل آپٹک فائبر بچھائی جائے گی ۔
    وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے ٹیلی مواصلات کے شعبے کو مزید رعایات دینے کے حوالے سے مشیر خزانہ ، دفاعی پیداوار کے وزیر منصوبہ بندی کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اور تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.