- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں ہونے والے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردی کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ہے۔
انہوں نے آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں نے فرنیٹئر کور کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق، 4 زخمی
انہوں نے کہاکہ حکومت اس واقعے کے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2021
بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن سبوتاژ نہیں کرنے دیاجائے گا اور بے گناہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.