Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10936
    Zaid
    Moderator

    وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کے لئے این او سی کے حصول کے طریقہ کار اور منظوری کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہاؤسنگ، تعمیر اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے۔تاہم نئے کنکشن کی فراہمی میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد لوگوں کو پناہ فراہم کرنا ہے تاہم سہولتیں اور طریقہ کار میں آسانی یقینی بنائی جانی چاہئیں۔

    وزیراعظم نے یہ واضح کیا کہ موجودہ طریقہ کار تعمیری شعبے کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے اسی لئے یوٹیلٹی کنکشنز کے لئے منظوری کے طویل عمل کو آسان بنانا چاہئے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.