• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 2 days ago by Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10098
    Shahid Masood
    Participant

    وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں2020ء کے انتخابات میں شاندار کامیابی پرجیسنڈا آرڈرن کو مبارک باد دی ہے۔

    ہفتے کی رات اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کی بہترین قیادت نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستان کے عوام کے دل جیتے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون اور دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

    جیسنڈا آرڈرن کی بائیں بازو کی لیبر پارٹی نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے انچاس فیصد ووٹ لے کر پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

    حزب اختلاف کی دائیں بازو کی نیشنل پارٹی نے انتخابات میں ستائیں فی صد ووٹ حاصل کئے اور اس نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.