Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14661
    Zaid
    Moderator

    وزیرا عظم عمران خان کل عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر11 مئی بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے اور آپکے سوالات کا جواب دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان منگل کے روز (کل) عوام سے براہ راست فون پر گفتگو کریں گے اور دلچسپ سوالوں کا جواب دیں گے۔ وزیر اعظم اور عوام کے درمیان ہونے والی گفتگو براہ راست نشر کی جائے گی۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.