Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 months ago by Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9739
    Shahid Masood
    Participant

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پرزوردیاہے کہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کا عالمی دن مقررکیاجائے۔

    اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اشتعال انگیزی ، نفرت اور تشدد کو بین الاقوامی سطح پر خلاف قانون قراردینے کابھی مطالبہ کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہاکہ سوشل میڈیا اوراظہاررائے کی آزادی کی آڑ میں نفرت انگیز بیانات اور مواد کی اشاعت کے نتیجے میں یہ مسئلہ مسلسل شدت اختیار کرتاجارہاہے۔

    انہوں نے کہاکہ یقینا اظہاررائے کی آزادی دوسروں کی بے حرمتی یا اُن کے جذبات کومجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی انہوں نے کہاکہ مذہب یاعقیدے کی بنیادپرتشددکی ریاستی سرپرستی انتہائی پریشان کن اورتکلیف دہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہاکہ آج دائیں بازو اورفسطائی جماعتوں کے منشورمیں اسلام مخالف پروپیگنڈے کوقابل مذمت فعل نہیں سمجھاجارہا۔

    انہوں نے کہاکہ اگرچہ اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحادنے گزشتہ کئی سال کے دوران قابل قدرکام کیاہے تاہم اس سلسلے میں اتحاد کوابھی مزیداہم کرداراداکرناہوگا۔

    تہذیبوں کے درمیان تصادم کی آوازیں بدستورسنائی دے رہی ہیں اور ہم دنیابھرمیں مذہبی عقائدکی بنیادپرعدم برداشت، تفریق ،نسلی تعصب اورنفرت انگیزمواد کے پھیلائوجیسے واقعات مسلسل دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان مذہبی رواداری ،باہمی افہام وتفہیم اورتعاون کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کرتارپورراہداری کھولنے کااقدام اس سلسلے کاتازہ ترین عملی ثبوت ہے جس کے ذریعے ہمارے ہمسایہ ملک اوردنیابھرمیں مقیم سکھوں کواپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے

    دنیاکے اس سے بڑے گوردوارے تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.