Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11712
    Zaid
    Moderator

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔

    جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر KUNINORI MATSUDA سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت، کم لاگت مکانات کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو تعاون میں بدلنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔




    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن کوشش کر رہا ہے اور ہم بدھ بھکشو سیاحوں کے اپنے مقدس مقامات کے دوروں کا خیرمقدم کرینگے۔

    اس موقع پر جاپان کے سفیر نے افغانستان میں امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    انہوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید توسیع دینے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.