Jirga Politics

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9289
    Zaid
    Moderator

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، عاصم سلیم باجوہ

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہعاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو انہوں نےقبول نہیں کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔

    وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

    جمعرات کی شب نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بحیثیت معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے جا رہے ہیں۔

     

    • This topic was modified 2 weeks, 6 days ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.