• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13420
    Shahid Masood
    Participant

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ”سرسبز سعودی عرب” اور ”سرسبز مشرق وسطیٰ” کے اقدامات کوسراہا

    وزیراعظم عمران خان نے فطرت کے تحفظ کیلئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ”سرسبز سعودی عرب” اور ”سرسبز مشرق وسطیٰ” کے اقدامات کوسراہا ہے۔

    انہوں نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں ایک مراسلے کا تبادلہ کرتے ہوئے ان اقدامات کیلئے پاکستان سے حمایت کرنے کی اپیل کی۔

    اپنے مراسلے میں وزیراعظم نے کہا کہ ولی عہد کا تصور، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤکے پاکستان کے اقدامات سے ہم آہنگ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ سال 2014ء سے 2018ء تک کامیابی سے ایک ارب درخت لگانے کے بعد اب ہمارا دس ارب سونامی درخت لگانے کا منصوبہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2023ء تک شجرکاری کیلئے اپنے مخصوص علاقوں میں توسیع کر رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف قدرتی ماحول محفوظ رہتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی نظام بحال ہوتا ہے بلکہ اس سے ماحولیاتی صحت میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور جوانوں کیلئے سبز روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سال 2030ء تک اپنی ساٹھ فیصد توانائی کو ماحول دوست توانائی میں تبدیل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام کثیر جہتی فورموں پر موسمیاتی تبدیلی کے معاملات پر قریبی روابط برقرار ہیں کیونکہ صرف بامقصد اور مربوط باہمی روابط سے ہی ہمارے مشترکہ نصب العین کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی  عالمی شراکت اور پائیدار ترقی کی توقعات کا تقاضا کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے پاس اس سرسبز راستے پر چلنے اور اکیسویں صدی کیلئے نئی ترقیاتی جہت متعارف کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

    • This topic was modified 3 weeks, 1 day ago by admin.
    • This topic was modified 3 weeks, 1 day ago by admin.
    • This topic was modified 3 weeks ago by admin.
    • This topic was modified 3 weeks ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.