Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13684
    Zaid
    Moderator

    اس تاثر کی بھی مذمت کرتے ہیں کہ پردےسے جنسی زیادتی رک جائیگی، وزیراعظم کا بیان مجرموں کےبجائے جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے،انسانی حقوق کمیشن

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) انسانی حقوق  کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا نوٹس لے لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کا پردہ کے فروغ اور شرم و حیا کے اسلامی اصولوں کے نفاذ سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔

    کمیشن نے کہا کہ وزیر اعظم کےاس تاثرکی بھی مذمت کرتےہیں کہ پردےسےجنسی زیادتی رک جائیگی۔ کمیشن نے اعلامیے میں کہا کہ وزیراعظم کا بیان مجرموں کےبجائےجنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے۔

    جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا اُن کی آوازکو دبانا ہے۔

    انسانی حقوق کی کمیشن نے کہا کہ بیان سے وزیر اعظم نے جنسی زیادتی کا دفاع کرنے والوں کو شہہ دیایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔

    وزیر اعظم کےجنسی زیادتی سےمتعلق بیان پرحقوقِ نسواں سمیت وکلا تنظیموں نے بھی مذمتی ریمارکس دئیے ہیں اور کہا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم تیزی سے پھیل رہے ہیں اور جتنے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے، ہم نے اس حوالہ سے سخت قانون سازی کی ہے لیکن جس طرح کرپشن صرف قانون بنانے سے ختم نہیں ہو گی اسی طرح جنسی جرائم کے خلاف بھی پورے معاشرے کو مل کرلڑنا ہو گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.