- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت قرضوں کی حد سو فیصد تک بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملنے والے قرضوں کی حد کو 100 فیصد تک بڑھادیاگیا ہے۔
اس پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں – خوابوں کی تعبیر شروع گھروں کی تقسیم شروع – اب کرایا نہیں – نہایت کم قسط دے کر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں – یہ ایک انقلابی اقدام ہے – اب ہوگا آپکا اپنا گھر – قرضوں کے حصول اور معلومات کے لیے بینکوں سے رابطہ کریں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 26, 2021
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شرح سود کم کرکے تین سے پانچ فیصد تک کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم خود نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب خوابوں کی تعمیر اور گھروں کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، اب کرایہ کے بجائے نہایت کم قسط دے کر اپنے گھر کے مالک بنا جاسکتا ہےیہ ایک انقلابی قدم ہے، قرضوں کے حصول اور معلومات کیلئے بینکوں سے رابطہ کریں۔
وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کیلئے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی سے متعلق اگر آپ کوئی بھی معلومات لینا چاہتے ہیں تو اس ٹرانسمیشن کا حصہ بنیں-اتوار شام ساڑھے چار بجے۔
اب مکان کا کرایہ دینے کے بجائے گھر کی قسطیں دیں اور گھر کے مالک بنیں pic.twitter.com/0RMIh3wS1G— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 26, 2021
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.