Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15475
    Zaid
    Moderator

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے کل ترکی روانہ ہونگے۔ انہیں فورم میں شرکت کی دعوت ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے دی ہے۔

    وزیر خارجہ ایشیا میں علاقائی تعاون کے موضوع پر پینل مباحثہ میں بھی حصہ لیں گے جس میں خطے کے دیگر وزرائے خارجہ بھی شرکت کرینگے۔پینل مباحثے میں وزیر خارجہ علاقائی تعاون کے ذریعے اقتصادی ترقی اور باہمی روابط سے متعلق پاکستانی موقف اجاگر کرینگے۔فورم کے موقع پر شاہ محمود قریشی اپنے ہم منصوبوں سے اور علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے ملاقاتیں کرینگے۔فورم کا موضوع ہے ’’جدید سفارتکاری نیا دور اور نئے تقاضے‘‘پاکستان علاقائی اور کثیرجہتی تعاون کے ذریعے باہمی اعتماد اور مشترکہ ایجنڈے کے تحت تجارتی شراکت داری، روابط بڑھانے اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.