Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14032
    Shahid Masood
    Participant

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔اماراتی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر افضال محمود کی جانب سے استقبال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی دورے کے دوران اماراتی ہم منصب اور اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں کثیرالجہتی شعبہ جات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور یواے ای کے مابین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.