- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے افغانستان میں تشدد میں کمی اور جنگ بندی کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں طالبان کے وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد وزیرخارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے تمام فریقوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مذاکرات کے دوران طالبان وفد نے امن کیلئے خواہش اور سنجیدگی کا اظہار کیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ طالبان وفد نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
پرتشدد لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے جس نے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور خطے کو بھی متاثر کیا انہوں نے کہا کہ یہ افغان متحارب فریقوں کیلئے ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ معاملات کو پرامن حل کی جانب لے جائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حریفوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ کو ہوگا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.