Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14878
    Zaid
    Moderator

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آئندہ جمعہ کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے خلاف جارحیت کی مذمت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کے نہتے عوام پر اندھا دھند حملوں کی شدید مذمت کرتاہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان فلسطین کے اپنے مسلمان بہن بھائیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی لیڈروں سے مذاکرات کے دوران اور اسلامی تعاون تنظیم میں آواز بلندکرے گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ہوگا’ اور امید ہے کہ اجلاس میں انسانیت’ فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے میں آواز بلند کی جائے گی۔

    اس سے پہلے فلسطین کی صورتحال سے متعلق بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے آئندہ جمعے کو یوم القدس منائے۔انہوں نے زور دیا کہ ایوان اسرائیلی جارحیت پر متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرے اور اس قرارداد کا متن اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مشن کو بھیجا جائے۔

    شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے امدادی اشیاء فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم اور ہلال احمر کے ذریعے روانہ کی جائیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.