Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12224
    Aliya Sultan
    Participant

    اسلام آباد: دنیائے کرکٹ کے شہرہ آفاق تیز باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے روانی کے ساتھ انگریزی  نہ بولنے پر اپنے ریسٹورنٹ کے منیجر کو تضحیک کا نشانہ بنانے والی خواتین کو انگریزی بولنے کا چیلنج دے دیا ہے۔

    ہم نیوز کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر لکھا ہے کہ میں آپ کو انگریزی بولنے کا چیلنج دیتی ہوں، آئیں اورمیرے ساتھ مقابلہ کریں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے گزشتہ روز بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک صارف کی جانب سے جب اویس کو اپنا ہیرو قرار دیا گیا تھا تو انہوں نے بھی اس کو اپنا ہیرو کہا تھا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ کی مالکن انے اپنے منیجر کو انگریزی نہ آنے پر اس کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس کی جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے واضح طور پر دیکھا کہ منیجر کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کے لیے بھی مہم چلائی گئی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.