- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وفاقی کابینہ نے کوروناوائرس سے بچائو کی ویکسین کے حصول کیلئے پندرہ کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کے ہمراہ منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔
صحت کے بارے میں معاون خصوصی نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے لئے کچھ کمپنیوں کو منتخب کیا گیا ہے اور ان سے ابتدائی مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں ہماری ترجیحی طبی عملہ اور بزرگ شہری ہونگے جن کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کوروناوائرس کی پہلی لہر سے ہم نے کامیابی سے نمٹا اور حکومت دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے قوم کو تلقین کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے قواعد وضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرے۔
ملتان میں حزب اختلاف کے حالیہ عوامی جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فراز نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں کیونکہ ملک میں کوروناوائرس کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور ہم سخت پابندیاں عائد کرنے کے بجائے خلاف ورزی کرنے والوں سے قانونی طور پر نمٹیں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ کو راوی اور بنڈل جزیرے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں نے تعمیراتی شعبے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور وہ ان بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.