• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11859
    Syed Muhammad
    Moderator

     

    سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو کار سے العلا کی سیر کرائی ہے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے امیر قطر کو اپنی کار سے العلا کی سیر کرانے والی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    او آئی سی کا آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ

     اس پر پسندیدگی کا اظہار اور اسے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مصالحت کی روشن علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

    ’اسلب‘ پہاڑ مدائن صالح کے شمال مشرق میں واقع ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

     

     

    سعودی خبررساں ادارے اور دیگر ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد العلا میں خلیجی سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد امیر قطر کو اپنی گاڑی میں لے کر العلا کی سیر کے لیے نکل پڑے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اپنے مہمان کو مدائن صالح لے گئے۔ اس کا پتہ تصویر میں نظر آنے والے بورڈ سے ہوا۔ گاڑی ’اسلب‘ پہاڑ کے سامنے سے گزر رہی تھی۔

    ایران نے زیر زمین ایٹمی پلانٹ میں یورینیم افزودگی شروع کردی

    ’اسلب‘ پہاڑ مدائن صالح کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ اس کے اطراف کھلا میدان ہے۔ یہاں جانے کے لیے تنگ راستہ ہے جسے مقامی باشندے (السیق) کہتے ہیں۔

    تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

     

     

    یہاں چٹان کو تراش کر ایک بڑا کھلا ہال بنایا گیا ہے جسے ’الدیوان‘ (ایوان)  کہا جاتا ہے- یہ دوستونوں میں گھرا ہوا ہے۔ اندرونی تین دیواروں پر سنگی نشستیں بنی ہوئی ہیں۔

    Khaibar Aur Madain Saleh (خیبر اور مدائن صالح)

    چٹان میں تراشا ہوا کمرہ ہمیشہ معتدل آب و ہوا سے معمور رہتا ہے چونکہ اس کا بیرونی حصہ شمال کی طرف واقع ہے اس وجہ سے اس کمرے میں کبھی سورج کی کرنیں نہیں پڑتیں۔

    یہاں آنے والے خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ سیاح جبل اسلب پر چڑھ کر مدائن صالح کا دلکش منظر ضرور دیکھتے ہیں۔

    This article originally appeared on Urdu News

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.