Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7955
    admin
    Keymaster

    غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس وملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے سے متعلق غیرملکی ایئرلائنزنے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنزکی جانب سے کارروائیاں وزارتِ ہوابازی کی جاری فہرست کو بنیاد بناکرکی گئی ہیں۔

    کویت ایئرویزنے 7 پاکستانی پائلٹس اور56 انجینئرزکو گراؤنڈ کردیا، قطر، اومان ایئراور ویتنام ایئرمیں موجود پاکستانی پائلٹس، انجئنیرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف کی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں۔ فہرست میں موجود ناموں کوپاکستانی اتھارٹیزکی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طورپرگراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے جعلی ڈگری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 پائلٹس کو معطل کردیا۔

    ویٹریڈر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ویتنام سول ایوی ایشن (سی اے اے وی) کے ڈائریکٹر ڈنھویٹ تھنگ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر دو روز قبل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنسزکے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اوربین الاقوامی ایوی ایشن اتھارٹیزکو خطوط ارسال کردیے، خط میں مشتبہ پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

    ایوی ایشن فہرستوں کے مطابق پی آئی اے، سرین اورایئربلو کے اوسطاً ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کی جاری فہرست میں متعدد غلطیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے 141 کی فہرست میں ڈیڑھ سال قبل معطل کئے گئے 17 ہواباز بھی شامل ہیں۔ فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی شامل جو مستند لائسنسز کے حامل ہیں، تمام تر تفصیلات کی دستیابی کے باوجود متعدد پائلٹس کا پرسنل نمبر ہی موجود نہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.