Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11064
    Syed Muhammad
    Moderator

    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے۔

    ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 300 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا تاہم ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے میں صرف 242 اننگز لگیں۔

    مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔

    یاد رہے کہ ویرات کوہلی تیز ترین 9، 10 اور11 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.