- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 6 days, 6 hours ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
فرانس نے امریکاکوکووِڈ19کی اپنی سرخ سفری فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا سے بغیرویکسین لگوائے فرانس میں آنے والے افراد کو 10 دن تک قرنطینہ کرناپڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا سے فرانس میں آنے والے ایسے افراد کے لیے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جنھوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔البتہ انھیں اپنی پرواز میں سوارہونے سے پہلے اب بھی کروناوائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔امریکا میں اومیکرون متغیر کی وجہ سے کرونا وائرس کے روزانہ اوسطا تین لاکھ نئے کیسوں کا اضافہ ہورہا ہے۔فرانس کی مذکورہ فہرست میں امریکا کے علاوہ روس، افغانستان، بیلاروس اور سربیا جیسے ممالک شامل ہیں۔فرانس میں بھی حالیہ دنوں میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چارروز کے دوران میں روزانہ دولاکھ کے لگ بھگ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use