Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9899
    Zaid
    Moderator

    مشہور ومعروف ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کے نئے خطرناک اسٹنٹ دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی اس وجہ سے جہاں زندگی کا شعبہ متاثر  ہوا ،وہیں عالمی شوبز انڈسٹری بھی اس سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکی ۔ لیکن اب معاملاتِ زندگی اپنی ڈگر پر واپس آنا شرع ہو گئے ہیں ۔

    اس ہی سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز بھی اپنی آنے والی فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔

    فلم کی شوٹنگ کے لیے ٹام کروز فی الحال ناروے میں موجود ہیں جہاں عوام نے انہیں ٹرین کی چھت پر سوار دیکھا۔اگلے مرحلے میں فلم کی شوٹنگ روم میں ہوگی۔

    خیال رہے کہ ہر دلعزیز اداکار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز ایک ویڈیو میں ٹام کروز چلتی ہوئی ٹرین کی چھت پر سوار ہیں، ان کے ساتھ فلم کا عملہ بھی موجود ہے۔اس خطرناک اسٹنٹ کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے حیران ہوئے بنا نہ رکھ سکے ۔

    واضح رہے کہ مشن امپاسبل 7 کو 23 جولائی 2021 کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث شوٹنگ میں تاخیر ہونے کے بعد اب ممکنہ طور پر اسے 19 نومبر 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔اس کی وجہ سے مشن امپاسبل 8 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جسے 5 اگست 2022 کی جگہ اب 4 نومبر 2022 میں ریلیز کیا جائے گا، سیریز کے ان دونوں ساتویں اور آٹھویں حصے کو ایک کے بعد ایک شوٹ کیاجانا تھا۔

    مشن امپاسبل 7 کی ٹیم کو گزشتہ دنوں ایک خاصا بڑا مالی نقصان بھی پہنچا تھا جب شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ ناکام ہوگیا تھا۔

    This article originally appeared on News One

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.