- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جارجیا اور مشی گن سمیت اہم ریاستوں میں الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
این این آئی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ری پبلکن اہلکاروں پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا کہ نتائج کی توثیق کے عمل میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔ ریاست جارجیا میں ہاتھوں سے کی گئی گنتی میں بھی نومنتخب صدر جو بائیڈن ہی کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب جو بائیڈن نے انتخابی عمل پر صدر ٹرمپ کی تنقید کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ہولناک اقدام قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت ہے اور جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 تک پہنچ چکی ہے جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ اپنی جیت کا دعوی کر چکے ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.