• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10803
    Shahid Masood
    Participant

    صدارتی انتخابات کے دو ہفتوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی کے ملکی سربراہ کرسٹوفر کریبس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

    کرسٹوفر  کریبس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انتخابات میں فراڈ کے الزامات کی مخالفت کی تھی۔

    ٹرمپ کی طرف سے جاری کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گيا کہ کریبس کو فوری طور پر اس ذمہ داری سے الگ کر دیا گیا ہے۔ امریکی داخلی سلامتی کی وزارت کے ايک حصے کے طور پر کام کرنے والی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کو امریکی تاریخ کے محفوظ ترین انتخابات قرار دیا تھا۔

    ٹرمپ ابھی تک جو بائیڈن کے مقابلے میں انتخابی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.