• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11678
    Farhan Khan
    Participant

    ویب ڈیسک — امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں امریکہ کے بہت سے اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹرانزیشن ٹیم کو سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے خاطر خواہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جو ان کے بقول ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

    پیر کو بائیڈن نے خارجہ پالیسی سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ “ہمیں محکمہ دفاع اور آفس آف منیجمنٹ اینڈ بجٹ میں سیاسی قیادت کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔”




    انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہمیں سیکیورٹی کے جن اہم پہلوؤں کے بارے میں جو معلومات سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے درکار ہیں، وہ نہیں مل رہیں۔

    صدر ٹرمپ نے تاحال تین نومبر کے انتخابات میں شکست تسلیم نہیں کی جب کہ ان کی انتظامیہ نے 23 نومبر تک بائیڈن کی ٹیم کے ساتھ تعاون میں بھی تاخیر روا رکھی۔

    جو بائیڈن 20 جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.