Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13362
    Zaid
    Moderator

    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 9 شوگر ملوں کو ایوارڈ ٹینڈرز کی پاسداری نہ کرنے پر بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔

    ریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے اعلامیہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی سی پی نے 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ بلیک لسٹڈ شوگرملز نے 2007 سے 2013 کے دوران ایوارڈ ٹینڈرز کی پاسداری نہیں کی۔

    اعلامیہ کے مطابق بلیک لسٹ 9 شوگر ملوں کو 174515 میٹرک ٹن چینی خریداری کے ٹینڈر ایوارڈ کئے گئے تھے۔ 9 شوگر ملوں نے ٹینڈر وصول کرکے 102684 میٹرک ٹن چینی کی ڈلیوری نہیں دی۔

    اعلامیہ کے مطابق مستقبل میں یہ بلیک لسٹ شوگر ملز ٹی سی پی ٹینڈر میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.