• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10903
    Zaid
    Moderator

    ٹماٹر ہر گھر میں استعمال ہونے والی سبزی ہے جس کے کئی طبی فوائد ہیں .سائنسدانوں کے مطابق مردوں کے لیے ٹماٹر کے اس فائدے کی وجہ ٹماٹر میں پایا جانے والا جزو لیکوپین (Lycopene)ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی روشن سرخ رنگت ہوتی ہے .

    اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لیکوپین گولیوں میں شامل کیا اور 28مردوں کو روزانہ دو گولیاں کھلائیں .3ماہ بعد جب دوبارہ ان کے سپرمز کی صحت کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان کے سپرمز پہلے کی نسبت 50فیصد سے زیادہ متحرک اور صحت مند ہو چکے تھے. تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن پیسی کا کہنا تھا کہ

    ہمیں توقع نہیں تھی کہ لیکوپین ایسے شاندار فائدے کا حامل ہو گا تاہم جب تحقیق کے نتائج سامنے آئے تو ہم حیران رہ گئے. اتنی تیزی سے ادویات بھی سپرمز کا معیار بہتر نہیں کرتیں جتنی جلدی لیکوپین کی حامل گولیوں سے ہو گیا تھا.

    تحقیق سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹماٹروں میں مردانگی کا رازپوشیدہ ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.