› Jirga › Social Arena
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
February 21, 2021 at 12:28 am #12739
Shaista Khan
Participantنئی دہلی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں 5 سکینڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ’پارٹی ہو رہی ہے‘ نے مزید بھارتی اداکاروں کو گرویدہ بنا لیا۔ ایک اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے بھی پارٹی ہو رہی ہے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا کرئیٹر دنانیر مبین نے 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مشہور ہو گئی۔
ویڈیو کی پاکستان کی تو کاپی کی گئی لیکن بھارت میں بھی پولیس اور اداکاروں کی جانب سے پارٹی گرل کی پیروڈی کو استعمال کیا گیا۔
راتوں رات مقبول ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی پارٹی ویڈیو نے بھارت کے بڑے بڑے سٹارز کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ’ پاوری ہورہی ہے‘ کے انداز میں اپنی تصویر ی کہانی جاری کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی تین تصاویر جاری کی ہیں جس میں ویرات کوہلی کو ان کے نئے شوز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں بھارتی کپتان نے لکھا ہے کہ ’ یہ میں ہوں،یہ میرا ائی پی ایل جوتا ہے اور یہ ‘
🔥 on the field. The shoe and the wearer 😉. @pumacricket 19 one8 FH turning up the heat.#IPL2021
.
Shop now ➡️ https://t.co/5D0Xaa1jp3@one8world #one8 pic.twitter.com/hDwpedrfr1— Virat Kohli (@imVkohli) February 18, 2021
بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا بھی پارٹی گرل کی ویڈیو سے متاثر ہوئے تو آج اداکار شاہد کپور نے بھی اس ویڈیو کو ری میک شیئر کر دیا۔
انسٹاگرام ہینڈل پر شاہد کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راشی، راج اور ڈی کے کے ساتھ ایک ویب سیریز کے سیٹ پر موجود ہیں۔ ویڈیو میں سیٹ پر موجود دیگر افراد بھی شاہد کپور کے ساتھ پاری ہو رہی ہے ویڈیو کو ریکارڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن شاہد کپور نے اس ویڈیو کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اس میں اکشے کپور اور یو یو ہنی سنگھ کے گانے کو بھی اس میں شامل کر دیا لیکن وہ بھی مسلسل پارٹی کی بجائے پاری کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی پاکستان کی پارٹی گرل کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاری ہو رہی ہے کی کاپی کی۔
دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ یہ ہم ہیں ، دوسری پر لکھا کہ یہ ہمارا گھوڑا ہے اور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا کہ اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے۔
This article originally appeared on Dunya News
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.