- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین کے امیر ترین شخص اب علی بابا کمپنی کے مالک جیک ما نہیں رہے ہیں بلکہ ان کی جگہ ژونگ شنشان نے لے لی ہے جو پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ژونگ شنشان نے اپنے کاروباری سفر کا آغاز نونگفو اسپرنگ سے کیا تھا۔ وہ 1996 تھا اوران کی کمپنی چین کے مشرقی حصے کے صوبے ژہیجیانگ میں واقع تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلومبرگ بیلینئیر انڈیکس کے مطابق ژونگ شنشان کی کُل دولت کا تخمینہ 58.7 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی اسٹاک مارکیٹ میں اپنی کمپنی کا نام رجسٹر کرانے اور ایک دوا بنانے والی کمپنی میں ان کے اکثریتی حصص کے باعث ژونگ شنشان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ژونگ شنشان کو اکثر ‘لوون ولف’ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق وہ اس وقت چین کے پہلے اور ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔
دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست اگر ترتیب دی جائے تو چین کے ژونگ شنشان کا نمبر 17 واں ہے۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use