• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13438
    Aliya Sultan
    Participant

    پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے باہمی مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    یہ اتفاق رائے منگل کے روز دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

    شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

    دونوں وزرائے نے خارجہ افغان امن عمل، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور آذربائیجان کی جانب سے سرحدی علاقوں کے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.